0
Saturday 28 Mar 2020 13:03

شہریوں کو گھروں میں بند رکھنے کیلئے پنجاب حکومت کی نئی حکمت عملی تیار

شہریوں کو گھروں میں بند رکھنے کیلئے پنجاب حکومت کی نئی حکمت عملی تیار
اسلام ٹائمز۔ شہریوں کو گھروں میں بند رکھنے کیلئے پنجاب حکومت کی حکمت عملی تیار، حکومت کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر غور، شہریوں کی جانب سے حکومتی ہدایات نہ ماننے پر بڑا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع حکومت کی جانب سے سوموار سے  بڑے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ کورونا کے خطرے کے پیش نظر شہریوں سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت شہروں کو مختلف زونز میں تقسیم کرے گی، زونز کی تقسیم ٹاؤنز کی بنیاد پر ہوگی، زیادہ کیسز رپورٹ ہونیوالے زون کو مکمل سیل کر دیا جائے گا جبکہ شہری ایک زون سے دوسرے زون میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت پہلے ہی ایسے علاقوں کو مکمل سیل کر رہی ہے جہاں کورونا وائرس کے زیادہ کیسز ہیں۔
خبر کا کوڈ : 853180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش