0
Saturday 28 Mar 2020 23:27

سکھر قرنطینہ سینٹر سے مزید زائرین گھروں کو روانہ

سکھر قرنطینہ سینٹر سے مزید زائرین گھروں کو روانہ
اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر سکھر کے قرنطینہ مرکز سے مزید 11 زائرین کو واپس گھروں کو بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سکھر کے قرنطینہ سے مزید 11 زائرین اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔ روانہ کیے گئے 11 زائرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زائرین کا تعلق کراچی اور ٹنڈو جام سے ہے، زائرین کی ٹیسٹ رپورٹ نارمل آنے پر انہیں گھر بھیجا جا رہا ہے۔ سکھر کے قرنطینہ سے 626 زائرین کو پہلے ہی گھروں کو بھیجا جا چکا ہے، جس کے بعد گھروں کو جانے والے زائرین کی تعداد 651 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 853290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش