0
Sunday 29 Mar 2020 20:43

کرونا وائرس، جی بی میں مزید 12 کیسز، مجموعی تعداد 123 ہوگئی

کرونا وائرس، جی بی میں مزید 12 کیسز، مجموعی تعداد 123 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ جی بی میں مزید 12 کرونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے۔ مجموعی تعداد 123 ہوگئی ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شمس میر نے کہا کہ کل 27 اشخاص کا ٹیسٹ کیا گیا، جن میں 12 افراد میں کورونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، جبکہ 15 افراد کے ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ضلع نگر میں فوت ہونے والے محکمہ صحت کے ملازم کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا یے۔ انہوں نے کہا کہ اس موذی مرض کے خلاف طبی امداد کی انجام دہی کے دوران محکمہ صحت کے ملازم کو مقامی طور پر یہ بیماری لاحق ہوئی تھی۔ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کل مریضوں کی تعداد اب 123 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 853428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش