0
Tuesday 31 Mar 2020 20:12

عوام نے تعاون نہ کیا تو کورونا کی وبا سے جان چھڑانا مشکل ہو جائیگا، وزیراعلیٰ سندھ

عوام نے تعاون نہ کیا تو کورونا کی وبا سے جان چھڑانا مشکل ہو جائیگا، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا جیسی وبا سے نمٹنے کیلئے عوام کا تعاون ضروری ہے، بغیر تعاون کے اس وبا کو شکست دینا مشکل ہو جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی عوام سے ایک مرتبہ پھر احتیاط برتنے اور گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ برائے مہربانی گھروں میں رہیں، ہم اس بیماری کو آپ کی مدد سے ہی شکست دے سکتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہاکہ اگر آپ کا تعاون نہیں رہا تو اس مرض سے جان چھڑانا مشکل ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 853838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش