QR CodeQR Code

امریکہ نے عراق میں اپنے فوجی اڈوں کے اندر پیٹریاٹ دفاعی نظام نصب کر لیا

2 Apr 2020 07:00

عالمی میڈیا کیمطابق امریکہ نے جاری ہفتے کے دوران بغداد کے علاوہ اربیل اور کردستان میں بھی یہی دفاعی نظام نصب کر لئے ہیں جبکہ امریکی فورسز کویت میں موجود اپنے ہوائی دفاع کے دوسرے 2 سسٹمز کو بھی عراق میں منتقل کرنا چاہتی ہیں۔ عراقی حکام کیطرف سے امریکہ کے اس اقدام کے جواب میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے یہ تمام سسٹمز عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر غیرقانونی طریقے سے عراقی سرزمین میں داخل کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی و امریکی میڈیا نے خبر دی ہے کہ امریکہ نے عراق کے اندر موجود اپنے فوجی اڈوں میں پیٹریاٹ ایئرڈیفنس سسٹمز تعینات کر دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں موجود امریکہ کے سب سے بڑے فوجی اڈے عین الاسد میں گزشتہ ہفتے سے امریکہ کی طرف سے پیٹریاٹ میزائل نصب کئے جا رہے تھے جو اب اپنی تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ نے جاری ہفتے کے دوران بغداد کے علاوہ اربیل اور کردستان میں بھی یہی دفاعی نظام نصب کر لئے ہیں جبکہ امریکی فورسز کویت میں موجود اپنے ہوائی دفاع کے دوسرے 2 سسٹمز کو بھی عراق میں منتقل کرنا چاہتی ہیں۔ عراقی حکام کی طرف سے امریکہ کے اس اقدام کے جواب میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے یہ تمام سسٹمز عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر غیرقانونی طریقے سے عراقی سرزمین میں داخل کئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 854136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854136/امریکہ-نے-عراق-میں-اپنے-فوجی-اڈوں-کے-اندر-پیٹریاٹ-دفاعی-نظام-نصب-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org