0
Sunday 5 Apr 2020 13:35

چینی کی FIA رپورٹ پر کارروائی کی جائے، شہباز شریف

چینی کی FIA رپورٹ پر کارروائی کی جائے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ پر کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ ایک بیان میں میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی رپورٹ میں سنگین انکشافات کیے گئے ہیں، اس رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی ہونی چاہیے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف فردِ جرم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیکھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان جو ای سی سی کے چیئرمین بھی ہیں، اپنے اور اپنے وزیراعلیٰ کے خلاف اس بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن اور اقربا پروری پر کیا سزا مقرر کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے کی طرف سے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چینی کے بحران کا سب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا۔
خبر کا کوڈ : 854788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش