0
Sunday 5 Apr 2020 18:01

اوستہ محمد، مسلسل لاک ڈاؤن سے مزدور طبقہ فاقہ کشی کا شکار

اوستہ محمد، مسلسل لاک ڈاؤن سے مزدور طبقہ فاقہ کشی کا شکار
اسلام ٹائمز۔ اوستہ محمد میں لاک ڈاؤن آج بارہویں روز بھی جاری رہا، شہری سخت پریشان، مزدور طبقہ فاقے پر مجبور ہو گیا، حکومت کی جانب سے تاحال کوئی اقدام نہیں کیا گیا، مزدور طبقہ پریشانی کی عالم میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے پورے ملک کی طرح اوستہ محمد میں بھی لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، لاک ڈاؤن کو بارہ دن گزر گئے، مزدور اور روز کمانے والوں کے گھروں میں فاقے ہونے لگے، ان مزدوروں کی مالی امداد کیلئے تاحال حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ شہر میں پریشانی کا عالم ہے، غریب عوام ایک وقت کی روٹی کے لئے بھی پریشان ہیں، حکومت کو چاہیئے کہ وہ مزدودر طبقہ کو فوری طور پر امداد فراہم کرے، لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کیا جا رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 854825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش