0
Monday 6 Apr 2020 03:20

زائرین کی طرح مختلف ممالک میں پھنسے تبلیغی افراد کی حکومت امداد کرے، مفتی نعیم

زائرین کی طرح مختلف ممالک میں پھنسے تبلیغی افراد کی حکومت امداد کرے، مفتی نعیم
اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں پھنسے تبلیغی افراد کی بھی حکومت امداد کرے، سینکڑوں پاکستانی تبلیغی بے سر و ساماں ہیں، مختلف ممالک میں زائرین کی طرح ان کی فکر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، وباء انسانیت کے لئے خطرہ ہے جسے مذہبی طبقے سے جوڑ کر فرقہ واریت کو ہوادی جارہی ہے۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہا کہ وباء سے پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے، ایسے موقع پر احتیاط کرنا ہر فرد کی ذمہ داری بنتی ہے، اسلام نے ایسے موقع پر احتیاطی تدابیر اپنانے کا درس دیا ہے، حکمرانوں کو نماز جماعت پر پابندی تو نظر آرہی ہے لیکن انہیں یہ بھی دیکھانا چاہیئے کہ راشن کے لئے ہزاروں لوگ سڑکوں پر موجود ہیں جبکہ مارکیٹیں بھری ہوئی ہیں۔

مفتی محمد نعیم نے کہا کہ تبلیغی جماعت ایک عالمی پرامن جماعت ہے، جس کے افراد پوری دنیا میں اسلام کی تبلیغ کرنے میں مصروف ہیں، کورونا کے باعث دنیا بھر میں سینکڑوں تبلیغی جماعت کے افراد پھنسے ہوئے ہیں اور مشکلات کے شکار ہیں، سوڈان سمیت کئی ممالک میں ملکی سے مبلغین پھنسے ہیں ان سے وہاں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے، وہ بھی زائرین کی طرح پاکستانی ہیں انہیں واپس لایا جائے یا پھر ان کی وہاں معاونت کی جائے تاکہ وہ صورتحال کے بہتر ہونے تک اپنی مقام پر رہ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 854909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش