0
Monday 6 Apr 2020 23:40
ندیم افضل چن نے چینی پر تحقیقاتی رپورٹ کو "لیک" قرار دیدیا

پنجاب نے وزیراعظم کے منع کرنے کے باوجود چینی پر سبسڈی دی، ندیم افضل چن

پنجاب نے وزیراعظم کے منع کرنے کے باوجود چینی پر سبسڈی دی، ندیم افضل چن
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے چینی پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ کو ’’لیک‘‘ قرار دیدیا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے  کہا کہ ابھی رپورٹ لیک ہوئی ہے اصل تو 25 اپریل کے بعد آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب نے وزیراعظم کے منع کرنے کے باوجود سبسڈی دی۔ وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ اس سبسڈی دینے کے عمل میں وفاقی حکومت کا عمل دخل نہیں ہے، یہ پنجاب حکومت کا اپنا فیصلہ تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 855093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش