0
Tuesday 7 Apr 2020 21:42

سندھ میں لاک ڈاؤن سخت کرنے کا حکم

سندھ میں لاک ڈاؤن سخت کرنے کا حکم
اسلام تائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سڑکوں اور شہری علاقوں میں ٹریفک کے رش اور لوگوں کی موجودگی کا نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ سندھ میں ابتدائی 7 روز والا لاک ڈاؤن چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والی تین فیکٹریاں سیل کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ترجمان کراچی پوليس نے بتایا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں، شہر میں اب تک گرفتار افراد کی تعداد 1869 ہوگئی ہے۔ ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کیخلاف 655 مقدمات درج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 855268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش