0
Thursday 9 Apr 2020 23:44

لاک ڈاؤن بڑھانے کو تیار ہیں مگر ملکی حالات اجازت نہیں دیتے، ناصر حسین شاہ

لاک ڈاؤن بڑھانے کو تیار ہیں مگر ملکی حالات اجازت نہیں دیتے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا مستحقین کو 12 ہزار روپے دینے کا اقدام اچھا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر شاہ نے کہا کہ چاروں صوبوں میں ایک ساتھ لاک ڈاؤن پر عمل ہوتا تو بہتری آتی، لاک ڈاؤن کے لئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا سب ساتھ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کی بات ہوتی تو اثر زیادہ ہوتا، وفاق کی طرف سے ٹرینیں روک دی گئی، ایئر سروس بندکر دی گئی، ہم نے اپنے طور پر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جو خوشی سے نہیں کیا۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ریلیف پروگرام ہم بھی شروع کرنے والے تھے مگر سعید غنی قرنطینہ چلے گئے، جب بھی بی آئی ایس پی کی ڈسٹری بیوشن ہوتی تھی تو بہت رش لگتا تھا، کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ بوتھ بنائے جائیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 12 ہزار دینے کا کام شروع کیا جو بہت اچھی بات ہے، وزیراعظم نے ٹاسک فورس کا اعلان کیا یہ کام پہلے ہوتا تو زیادہ اچھا ہوتا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہر معاملے میں ہماری طرف سے مثبت باتیں آئی ہیں، عوام کی بھلائی کے لئے ہم اب بھی ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن بڑھانے کو تیار ہیں مگر ملکی حالات اجازت نہیں دیتے۔
خبر کا کوڈ : 855710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش