0
Friday 10 Apr 2020 12:40

کورونا وائرس میں اضافے کے ساتھ ہی سائبر کرمنلز بہت زیادہ سرگرم ہو گئے ہیں، ایف آئی اے

کورونا وائرس میں اضافے کے ساتھ  ہی سائبر کرمنلز بہت زیادہ سرگرم ہو گئے ہیں، ایف آئی اے
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے  شہریوں کے لیے سائبر الرٹ جاری کیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے جاری کردہ سائبر الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس میں اضافے کے ساتھ  ہی سائبر کرمنلز بہت زیادہ سرگرم ہو گئے ہیں۔ سائبر کرمنلز کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ انہوں نے شہریوں کو بلیک میل کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ اس ضمن میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے کہا ہے کہ سائبر کرمنلز شہریوں سے رابطہ کرکے ان سے ایس ایم ایس کوڈ مانگتے ہیں، دراصل یہ واٹس ایپ ویری فکیشن ایس ایم ایس ہوتا ہے۔ سائبر کرمنلز کے طریقہ واردات کے متعلق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سائبر کرمنلز متاثرہ شخص کے نمبرز سے رابطہ کرتے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرمنلز ایزی پیسہ کے ذریعے رقم منگواتے ہیں۔ حکام کے مطابق  گزشتہ چند روز کے دوران سائبر کرمنلز کی وارداتوں میں دس گنا اضافہ ہوا ہے، شہری لاکھوں روپے سائبر کرمنلز کے ہاتھوں گنوا چکے ہیں۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے حکام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اپنا کسی بھی قسم کا ایس ایم ایس کوڈ کسی کو نہ دیں۔
 
خبر کا کوڈ : 855787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش