0
Friday 10 Apr 2020 15:36

جہانگیر ترین نے شوگر ملز کے آڈٹ کے طریقہ کار پر سوال اٹھا دیئے

جہانگیر ترین نے شوگر ملز کے آڈٹ کے طریقہ کار پر سوال اٹھا دیئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ نہ میں نے کچھ چھپایا ہے اور نہ مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت ہے، لیکن کمیشن کو بتانا ہوگا کہ صرف 9 شوگر ملوں کو آڈٹ کیلئے منتخب کرنے کا کیا طریقہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھے میری ملز کے ہونے والے آڈٹ پر قطعاً کوئی اعتراض نہیں، نہ میں نے کچھ چھپایا ہے اور نہ مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت ہے، تاہم شوگر انکوائری کمیشن یا جہاں سے بھی مخصوص ملز کے آڈٹ کا فیصلہ ہوا، انہیں سامنے آ کر جواب دینا ہوگا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ کیا کمیشن سمجھتا ہے کہ 9 ملز کا آڈٹ کرکے وہ پاکستان میں موجود تمام 80 شوگر ملز کی حقیقت تک پہنچ جائے گا؟ کمیشن کو بتانا ہوگا کہ پورے ملک میں سے صرف 9 شوگر ملز کو آڈٹ کے لئے سلیکٹ کرنے کا طریقہ کار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 855805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش