0
Saturday 11 Apr 2020 09:03

پنجاب حکومت کا لاک ڈاون میں توسیع کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا لاک ڈاون میں توسیع کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاک ڈائون میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا، 22 اپریل تک مزید توسیع دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق لاک ڈائون میں مرحلہ وار توسیع کی جائے گی، فی الوقت 22 اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس کے بعد صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے، تاہم اس دوران مزدور طبقے کو ریلیف دینے کیلئے مزید صنعتوں کو کام کی اجازت دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ 15 مارچ کو لاہور میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے اس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے 24 مارچ کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں 14 روز کیلئے لاک ڈان نافذ کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 855933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش