?> مساجد کھولنے اور نماز جمعہ و تراویح کی اجازت کا اعلان خوش آئند ہے، محمد حسین محنتی - اسلام ٹائمز
0
Sunday 19 Apr 2020 23:07

مساجد کھولنے اور نماز جمعہ و تراویح کی اجازت کا اعلان خوش آئند ہے، محمد حسین محنتی

مساجد کھولنے اور نماز جمعہ و تراویح کی اجازت کا اعلان خوش آئند ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد کھولنے اور نماز تراویح کی اجازت کا اعلان خوش آئند ہے، ہمارا دین اسلام خود احتیاط کی تاکید اور صفائی وپاکیزگی کو نصف ایمان قرار دیتا ہے، قدرتی آفت سے لڑنا نہیں بلکہ بچنا اور اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر رجوع الی اللہ کے ذریعے اس مرض سے نجات حاصل کرنا ہے، شہید ڈاکٹر عبدالقادر سومرو پوری قوم کے ہیرو ہیں، ان کی دینی، ملی اور انسانیت کیلئے کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن حدید کراچی میں پیما سندھ کے سابق صدر معروف سرجن اور کورونا مریضوں کا علاج کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ڈاکٹر شہید عبدالقادر سومرو کے گھر پر لواحقین سے تعزیت اور مقامی ذمہ داران سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے بھائی عبدالباری سومرو، بیٹے عبدالرافع سومرو، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو نے اپنی پوری زندگی اقامت دین اور انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے گذاری وہ دعوت دین کے داعی تھے، ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، گلشن حدید میں فریدہ یعقوب الخدمت اسپتال اور تھر میں 60 بیڈز پر مشتمل نعمت اللہ خان الخدمت اسپتال کے قیام میں بھی ان کا کردار قابل قدر ہے، آخری دم تک وہ تھر پارکر اسپتال کے بطور ایم ایس اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ صوبائی امیر نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 857696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش