0
Monday 20 Apr 2020 17:05

وزیراعظم سے جید علمائے کرام کے وفد کی ملاقات، لاک ڈاؤن پر مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم سے جید علمائے کرام کے وفد کی ملاقات، لاک ڈاؤن پر مکمل تعاون کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے جید علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم عمران خان سے جید علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی، جس میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری، حامدالحق حقانی، غلام محمد سیالوی، مولانا طاہر اشرفی، پیر سلطان فیاض الحسن، پیر امین الحسنات شاہ، پیر شمس الامین، پیر نقیب الرحمن، حنیف جالندھری شامل تھے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز، مفتی گلزار نعیمی، چراغ دین شاہ اور مولانا ضیاء اللہ شاہ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

ملاقات میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان بھی موجود رہیں، جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے گورنر سندھ عمران اسماعیل، مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی نے بھی شرکت کی۔ علمائے کرام کی جانب سے وزیراعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی، علمائے کرام کے وفد نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم کا موقف حقیقت پسندانہ اور زمینی حقائق کے عین مطابق ہے۔
خبر کا کوڈ : 857835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش