0
Tuesday 28 Apr 2020 21:08

ایک سچے اور با وقار شخص شبلی فراز کو وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا ہے، فواد چوہدری

ایک سچے اور با وقار شخص شبلی فراز کو وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ایک سچے اور با وقار شخص شبلی فراز کو وزیراطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ باصلاحیت آدمی عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات مقرر کیا گیا ہے، دونوں افراد مل کر ایک اچھی ٹیم بنائیں گے۔ فواد چوہدی نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں شبلی فراز نے لکھا ہے کہ میں تمام اپوزیشن لیڈران، تجزیہ کار، کالم نگار، اینکرز، اور میڈیا کے دوستوں کا بے حد شکرگزار ہوں جنہوں نے وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے پر اپنے پیغامات اور دعاوں سے نوازا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے سینیٹر شبلی فراز کو وزیراطلاعات و نشریات تعینات اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات تعینات کیا گیا تھا۔ عاصم سلیم باجوہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر بھی رہ چکے ہیں اور سی پیک کمیٹی کی سربراہی بھی ان کے پاس ہے۔ انہیں 2019ء میں 4 سال کے لیے سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا۔ وہ اس سے قبل کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ حکومتی کی جانب فردوس عاشق اعوان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 859558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش