0
Thursday 30 Apr 2020 16:40

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں اقلیتوں کیلئے 2 فیصد کوٹہ مختص کر دیا گیا

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں اقلیتوں کیلئے 2 فیصد کوٹہ مختص کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب مینارٹیز امپاورمنٹ پیکیج کے تحت ہائیر ایجوکیشن کے سرکاری اداروں میں داخلے کیلئے اقلیتیوں کی 2 فیصد نشستیں مختص کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کورونا فنڈز میں تنخواہوں کی کٹوتی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے تنخواہیں ادا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اجلاس میں ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز 2019 کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔ ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز سے متعلقہ امور کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی صوبائی وزراء کی سفارشات کی روشنی میں مزید اقدامات کرے گی۔ کابینہ نے صوبے میں غیر ضروری اخراجات پر پابندی عائد کر دی۔ اجلاس میں صوبے میں سخت مالیاتی ڈسپلن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، نئی ضمنی گرانٹس کے اجراء پر بھی پابندی عائد کی گئی، تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی معمول کے مطابق جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا۔ کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی کے ٹرمز آف ریفرنس میں ترمیم کی منظوری دی گئی، ترمیم کے تحت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی کو اضافی اختیارات تفویض کئے جائیں گے، محتسب پنجاب کے سروس کنٹریکٹ میں ایک سال توسیع کی منظوری دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 859957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش