0
Saturday 2 May 2020 19:11

عراق، حشد الشعبی کے مرکز پر داعش کا حملہ، 6 مجاہد شہید

عراق، حشد الشعبی کے مرکز پر داعش کا حملہ، 6 مجاہد شہید
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش نے عراق کے صوبہ صلاح الدین میں واقع عراقی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے ایک مرکز پر حملہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق صوبہ صلاح الدین کے علاقے "مکیشیفہ" میں حشد الشعبی کے خلاف داعش کے اس حملے میں حشد الشعبی کے 6 مجاہد شہید ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی عراق کے شمالی علاقوں میں حشد الشعبی کے کوآرڈینیٹر علی الحسینی نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ داعشی دہشتگرد عراق کے صوبوں صلاح الدین، دیالی اور کرکوک میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 860298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش