0
Monday 4 May 2020 10:13

سال کے آخر تک کورونا علاج کی ویکسین بنا لیں گے، ٹرمپ

سال کے آخر تک کورونا علاج کی ویکسین بنا لیں گے، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر نے عالمی وبا کورونا وائرس کے علاج سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹی وی شو میں کہا ہے کہ امریکا اس سال کے آخر تک کورونا وائرس کے علاج سے متعلق ویکسین تیار کر لے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے بہت اعتماد اور یقین ہے کہ اس سال کے آخر تک ویکسین تیار ہو جائے گی۔ جبکہ ستمبر میں اسکول اور یونیورسٹیوں کو دوبارہ سے کھولنے پر زور دوں گا۔ دوسری جانب اب اتک امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 47 ہزار اور اموات 68 ہزار سے اوپر ہو گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 860552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش