0
Saturday 9 May 2020 09:22

چین کی لیبارٹری میں کچھ تو ضرور ہوا ہے، ٹرمپ

چین کی لیبارٹری میں کچھ تو ضرور ہوا ہے، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے پہلے چین کی حکومت پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا الزام لگایا اور اب دعوٰی کیا ہے کہ چین کی لیبارٹری میں کچھ تو ضرور ہوا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شاید کسی کی نااہلی سے کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری سے باہر آیا اور وبا کی صورت اختیار کر گیا۔دوسری جانب چین نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے چین پر انگلی اٹھانے کے بجائے امریکا کو اپنے معاملات دیکھنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں مریضوں کی تعداد 13 لاکھ کے قریب ہو گئی ہے جبکہ 76 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 861540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش