0
Friday 15 May 2020 01:50

امیر المومنین (ع) نے سازشی گروہوں کو اسلام کے زیریں اصولوں سے شکست دی، علامہ ناصر عباس جعفری

امیر المومنین (ع) نے سازشی گروہوں کو اسلام کے زیریں اصولوں سے شکست دی، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے امت مسلمہ کو اپنا وقار قائم کرنے کے لئے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے طرز زندگی سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، امیر المومنین (ع) نے سازشی گروہوں کو اسلام کے زیریں اصولوں سے شکست دی، حضرت علی (ع) نے عدل کے اصولوں پر سختی سے عمل کرکے طبقاتی تفریق اور دوہرے معیار کے وجود کا خاتمہ کیا، آپ کی اس انفرادیت نے ان لوگوں کو آپ کا دشمن بنا دیا جو انصاف پسندی کی بجائے موقع شناسی سے کام لیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی (ع) نے اپنی زندگی کو سیرت رسول کا عملی نمونہ بناکر پیش کیا، آج امت مسلمہ کے زوال کی بنیادی وجہ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے انحراف اور اپنے اسلاف کے طرز عمل سے دوری ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ آج کے مسلمان حکمران اصول پسندی کی بجائے مصلحت پسندی کے قائل ہیں، یہی وجہ ہے کہ عالمی ایشوز پر جراتمندانہ موقف پیش کرنے کی بجائے بزدلانہ انداز اختیار کرکے قومی وقار کو ہمیشہ ٹھیس پہنچائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت حیدر کرار (ع) کی جرات و بہادری کا یہ حال تھا کہ انہیں میدان جنگ میں کبھی زیر نہیں کیا جا سکا، سازشیوں نے اپنے آلہ کار کے ذریعے مولائے کائنات (ع) پر اس وقت وار کیا جب وہ حالت نماز میں تھے، امت مسلمہ آج بھی انہی سازشوں کا شکار ہے جس کو بروقت درک نہ کیا تو عالم اسلام سنگین نقصانات سے دوچار ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 862774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش