0
Friday 15 May 2020 17:20

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز اور آٹو موبائل انڈسٹری کھولنے کا فیصلہ

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز اور آٹو موبائل انڈسٹری کھولنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں لاک ڈاون میں مزید نرمی کرتے ہوئے کاروبار زندگی کے مزید شعبہ جات کو کھولنے کی منظوری دیدی۔ حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز کو کھولنے اور آٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو بھی کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیرتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کے مطابق پیر سے شاپنگ مالز اور آٹو موبائل انڈسٹری کو اجازت دیدی جائے گی جبکہ عید الفطر سے ٹرانسپورٹ کھولنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔ شاپنگ مالز کے اوقات کار کا بھی تعین کردیا گیا اور ایس او پیز کا سختی سے نفاذ ہوگا، تھرمل گن سے چیکنگ، ہینڈ سینٹی ٹائز اور ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے گا، آٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو ہفتے میں سات دن کام کی اجازت کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شو رومز کو ہفتے میں چار دن کام کی اجازت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 862868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش