0
Sunday 17 May 2020 10:29

افغانستان میں بھارت کا کردار ہمیشہ منفی رہا ہے، طالبان

افغانستان میں بھارت کا کردار ہمیشہ منفی رہا ہے، طالبان
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان امریکا امن مذاکرات کے سربراہ شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا کہ افغانستان میں بھارت کا کردار ہمیشہ منفی رہا ہے کیوں کہ بھارت نے ہمیشہ افغانستان میں غداروں کی مدد اور حمایت کی ہے تاہم بھارت اگر افغانستان میں مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شیر عباس استنکزئی نے کہا کہ اگر بھارت نئے افغانستان کی تعمیر کے لیے امن مذاکرات میں مثبت کردار ادا کرنا شروع کر دے تو طالبان بھی مذاکرات کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت گزشتہ 40 سال سے افغانستان میں موجود ہے جہاں وہ افغانیوں کے بجائے ایک کرپٹ گروپ کے ساتھ سیاسی، عسکری اور معاشی تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان امن عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اس سلسلے میں بھارتی قیادت سے ملاقات کی ہے اور امریکا نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ بھارت  بھی افغان امن عمل کا حصہ بنے۔
خبر کا کوڈ : 863165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش