0
Friday 22 May 2020 12:08

جمال خاشقجی کے بیٹوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا

جمال خاشقجی کے بیٹوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ترکی میں قتل ہوئے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا۔ سعودی عرب میں مقیم جمال خاشقجی کے بیٹوں صالح اور عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ رمضان کی مقدس شب انہوں نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا ہے۔ جمال خاشقجی کے بیٹوں صالح اور عبداللہ نے کہا کہ اس مقدس شب ان کے ذہنوں میں اللہ کی آیت ہے کہ اگر کوئی شخص معاف کر دے اور مفاہمت کر لے تو اس کا اجر اللہ دے گا۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں 2 برس قبل قتل کیا گیا تھا۔ ترک میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ جمال خاشقجی کو قونصلیٹ ہی میں تشدد کر کے قتل کیا گیا، مگر ان کی باقیات آج تک نہیں مل سکی ہیں۔ سعودی عرب نے قتل کے جرم میں دسمبر 2019ء میں 5 افراد کو سزائے موت اور تین کو قید کی سزا سنائی تھی۔ جمال خاشقجی کے دونوں بیٹے سعودی عرب میں ہی مقیم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 864181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش