1
Sunday 24 May 2020 20:12

عید سعید فطر، غاصب صیہونی فوج کیجانب سے مسجد اقصی کے نمازیوں پر یورش، متعدد زخمی

عید سعید فطر، غاصب صیہونی فوج کیجانب سے مسجد اقصی کے نمازیوں پر یورش، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں عید سعید فطر کی مناسبت سے مسجد اقصی کے بیرونی دروازے پر جمع ہو جانے والے مسلمان نمازیوں پر غاصب صیہونی فوج نے یورش کر کے متعدد نماز گزاروں کو زخمی کر دیا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق مسجد اقصی میں نماز عید کی ادائیگی کے لئے جمع ہونے والے فلسطینی نماز گزاروں پر حملہ کر دیا جبکہ پولیس کے ڈنڈوں اور بندوق کے بٹ لگنے سے ضعیف العمر فلسطینیوں سمیت متعدد نمازی زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کی طرف سے مسجد الاقصی میں نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دیئے جانے کے باعث مسجد اقصی کے باب الاسباط کے قریب واقع الغزالہ پارک میں نماز عید ادا کی گئی۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں کے جانب سے قبلۂ اوّل مسجد الاقصی کے دروازوں کو 2 ماہ قبل بند کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 864621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش