0
Sunday 24 May 2020 22:33

رجب طیب ایردوان کی پاکستان کی قیادت اور عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد

رجب طیب ایردوان کی پاکستان کی قیادت اور عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کی قیادت اور عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔ رجب طیب ایردوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو فون کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ ترکی کے صدر نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دار فانی سے کوچ کر جانے والوں کی ارواح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترکی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ترک ہم منصب اور ترکی کی عوام کو بھی عید کی مبارکباد پیش کی۔ صدر مملکت نے پاکستانی شہریوں کی دیکھ بھال پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ کورونا وائرس کے چیلنج پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 864630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش