0
Monday 25 May 2020 00:43

شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی، 3 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی، 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، ذرائع کے مطابق قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں حسو خیل گلشن اڈہ کے قریب موٹر سائیکل سواروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں فرمان اللہ، زبیداللہ اور  نعمت اللہ شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ نقاب پوشوں نے اچانک فائرنگ کر دی۔ جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مرنے والوں میں ایک شخص سی ایس ایس پاس ہے۔
خبر کا کوڈ : 864636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش