0
Monday 25 May 2020 08:28

بہت جلد عید سری نگر، جموں اور لداخ میں منائیں گے، راجہ فاروق حیدر

بہت جلد عید سری نگر، جموں اور لداخ میں منائیں گے، راجہ فاروق حیدر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ان شاءاللہ بہت جلد عید سری نگر، جموں اور لداخ میں منائیں گے۔ عید کے موقع پر مظفر آباد میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کورونا وباء،  مظلوم کشمیریوں اور پی آئی اے سانحہ میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے قوم نے عید روایتی انداز کے بجائے اس سال سادگی سے منائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان کیلئے 2 ہی راستے ہیں، شہادت یا آزادی۔ 9 ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں محصور کشمیری عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔
 
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اب بھارتی مظالم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور ان شاء اللہ بہت جلد  سری نگر، جموں اور لداخ میں عید منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 9 ماہ بہت بڑا عرصہ ہوتا ہے، ہمارے کشمیری بھائی بھارتی فوج کے ہاتھوں محصور ہیں مگر اب آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید کشمیریوں کا  لہو اب رنگ لائے گا اور اس لہو کی تاثیر سے ہی مظلوم کشمیری آزادی کا جشن منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورے کا پورا کشمیر ہمارا ہے اور بھارتی تسلط بہت جلد خاک میں ملنے جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 864667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش