?>?> جیل جانا شہباز شریف کا مقدر ہے، شوکت یوسفزئی - اسلام ٹائمز
0
Sunday 31 May 2020 11:32

جیل جانا شہباز شریف کا مقدر ہے، شوکت یوسفزئی

جیل جانا شہباز شریف کا مقدر ہے، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ وزیر محنت و ثقافت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا جیل جانا مقدر ہے۔ شوکت یوسفزئی نے بشام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا جیل جانا مقدر ہے، شہباز شریف کسی اور نظر سے پاکستان آئے تھے، کورونا سے فائدہ اُٹھانا چاہتے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کمرے میں بیٹھ کر لیپ ٹاپ پر لوگوں کو کورونا کے اوپر بھاشن دے رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے انہیں عوام میں ہونا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری اومنی گروپ میں پھنسے گا، ان کے ملازمین کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے نکل رہے ہیں، عمران خان نے سب کے سامنے کہا کہ ایک مافیا ملک کو لوٹ رہا ہے، پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے شوگر اسکینڈل کی انکوائری کر کے رپورٹ شائع کی۔ شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ شوگر اسکینڈل میں ایسے لوگ بھی ہیں جو حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں لیکن خان صاحب نے صاف کہہ دیا ہے کہ میں مافیا کو ایکسپوز کروں گا چاہے حکومت رہے نہ رہے۔
خبر کا کوڈ : 865724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش