0
Thursday 4 Jun 2020 08:44

امریکا، جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری

امریکا، جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری
اسلام ٹائمز۔ سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت پر امریکا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ نویں روز بھی جاری ہے، چالیس شہروں میں کرفیو کے باوجود مظاہرین نے کئی مقامات پر پابندیاں نظر انداز کر دیں۔ پورٹ لینڈ، اٹلانٹا، نیویارک سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا جبکہ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پولیس کی مدد کے لیے سولہ سو فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ مختلف شہروں میں مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے علاوہ کئی شہروں میں پولیس اور فوجی اہلکاروں نے مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 866512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش