0
Sunday 5 Jul 2020 09:31

ملک کے بیشتر علاقوں میں برسات کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں برسات کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کےمطابق خیبر پختونخوا، بالائی، وسطی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے چکوال، مری، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، گجرات اور لاہور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، بہاول پور، بہاولنگر، چترال، دیر، بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، بنو ں، لکی مروت، کرک، ڈی آئی خان، شمالی و جنوبی وزیرستان، کرم اور کوہاٹ میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم بارکھان، خضدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہےگا تاہم کراچی، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، اسلام کوٹ، تھر پارکر، نگر پارکر اور مٹھی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 872574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش