0
Sunday 5 Jul 2020 09:35

قربانی کے جانور آن لائن خریدنا درست نہیں، مفتی منیب الرحمان

قربانی کے جانور آن لائن خریدنا درست نہیں، مفتی منیب الرحمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں آن لائن خریداری کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ لوگ بازاروں کے رش سے بچنے کیلئے گھروں میں بیٹھ کر رہی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں قربانی کے جانور بھی آن لائن خریدے جا رہے ہیں۔ قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کو ممتاز اہلسنت مفتی منیب الرحمان نے درست قرار نہیں دیا۔ مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ لوگوں کو آئندہ عید الاضحی پر اجتماعی قربانی کی طرف جانا چاہیے، اس طرح ہمیں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے میں مدد ملے گی۔
 
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کی سختی سے مخالفت کی اور کہا کہ لوگوں کو جانور آن لائن خریدنے سے باز رہنا چاہیے کیونکہ یہ درست طریقہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ منڈیوں سے جا کر خود دیکھ بھال کر جانور خریدیں، کیونکہ قربانی کے جانوروں کیلئے کچھ شرائط ہیں۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ جانوروں کی منڈیاں شہروں سے باہر لگائی جائیں اور اس بار وہاں کورونا وائرس کے حوالے سے بھی خاطر خواہ اقدامات کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 872575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش