?>?> کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، 5 شہری شدید زخمی - اسلام ٹائمز
0
Tuesday 7 Jul 2020 00:23

کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، 5 شہری شدید زخمی

کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، 5 شہری شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 5 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں جب کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا اور ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی گئی تھی۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینیئر بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا جس میں بھارتی قابض افواج کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 872907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش