?>?> پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹس سے سزا کیخلاف اپیلوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا - اسلام ٹائمز
0
Friday 10 Jul 2020 23:29

پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹس سے سزا کیخلاف اپیلوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹس سے سزا کیخلاف اپیلوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹس سے سزا کے خلاف اپیلوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے 426 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزمان کو فوری رہا کیا جائے، ملزمان کو فئیر ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا، ملزمان کو اعترافی بیانات پر سزاء سنائی گئی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو اپنی مرضی سے اپیل دائر کرنے کا حق نہیں دیا گیا، زیادہ تر کیسز میں بندوبستی علاقوں سے لوگوں کو اٹھایا گیا، بندوبستی علاقوں سے کیسے لوگوں کو اٹھایا گیا ان کے پاس یہ اختیار نہیں تھا، ملزمان کو سالوں تک حراستی مراکز میں رکھا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ 196 کیسز میں حکومت اور اداروں نے عدالت کو ڈیڑھ سال میں ریکارڈ فراہم کیا جب کہ 150سے زائد اپیلوں میں ریکارڈ ابھی تک پیش نہیں کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 873659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش