0
Friday 10 Jul 2020 23:59

ہمیں خطے سے نکال باہر کرنے کیلئے ایران نے لمبے عرصے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے، میک کینزی

ہمیں خطے سے نکال باہر کرنے کیلئے ایران نے لمبے عرصے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے، میک کینزی
اسلام ٹائمز۔ خطے کے اندر موجود امریکی دہشتگرد کمانڈ سنٹر سینٹکام (CENTCOM) کے سربراہ جنرل میک کینزی نے امریکی نیوز چینل بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایرانی سپاہ قدس کے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد ایرانی سپاہ قدس کی "فیصلہ کرنے کی صلاحیت" متاثر ہوئی ہے تاہم ایران اس صورتحال کے مزید برقرار رہنے کی توقع نہیں رکھتا۔ خطے میں امریکی کمانڈ سنٹر "سینٹکام" کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ ایران کے فوجی شعبے نے اپنی تعمیر نو کے بعد اب خطے سے امریکی افواج کو نکال باہر کرنے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

خطے کے اندر امریکی دہشتگرد فورسز کے کمانڈ سنٹر "سینٹکام" کے سربراہ جنرل کینتھ میک کنزی نے ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر اعلان کردہ ایرانی جوابی کارروائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ایران کی جانب سے خاموشی اختیار کی گئی ہے تاہم ہمارا خیال ہے کہ وہ "اپنا مطلوبہ کام" انجام دینے کے لئے خود کو تیار کر رہا ہے۔ امریکی نیوز چینل کے مطابق میک کینزی نے کہا کہ (امریکہ کی) عارضی عقب نشینی، اسلامی جمہوریہ ایران کو "خطے سے امریکی فورسز کے نکال باہر کرنے کے" اس کے آخری ہدف سے غافل نہیں کرے گی۔ امریکی جنرل نے یمنی فورسز کی جانب جارح سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ہونے والی جوابی کارروائی کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پچھلے سال گرمیوں میں ملنے والا "سبق" اچھی طرح یاد ہے جب ہم نے کچھ عرصے کے لئے "نسبتا خاموشی" اختیار کی تھی تو انہوں نے ناگہانی طور پر "آرامکو" پر حملہ کر دیا۔

خطے کے اندر موجود امریکی دہشتگرد فورسز کے کمانڈر جنرل کینتھ میک کینزی نے ایرانی جوابی اقدامات کے مقابلے میں امریکی خاموشی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خاموشی کے ایام مجھے کسی طور اطمینان نہیں بخشتے کیونکہ ایسے دنوں کے اندر میں پہلے سے زیادہ توجہ کے ساتھ اس بات کی تحقیق میں لگ جاتا ہوں کہ ایرانی کیا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ ان کا طویل المدتی منصوبہ "ہمیں خطے سے نکال باہر کرنا" ہے۔ واضح رہے کہ ماورائے عدالت قتل اور ٹارگٹ کلنگ پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر انسانی حقوق کی خصوصی رپورٹر نے ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ پر مبنی امریکی کارروائی کو 4 روز قبل پیش کی جانے والی اپنی رپورٹ میں "غیر قانونی" قرار دیا تھا۔ ایگنس کالامارڈ نے اپنی رپورٹ میں جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ پر مبنی امریکی توجیہات کو مسترد کرتے ہوئے لکھا تھا کہ امریکہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی پر مبنی اپنے اس اقدام کی توجیہ میں بطور کافی شواہد پیش نہیں کر پایا۔
خبر کا کوڈ : 873662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش