?>?> سعید غنی کے الزامات پر فہمیدہ مرزا کا اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط - اسلام ٹائمز
0
Saturday 11 Jul 2020 12:27

سعید غنی کے الزامات پر فہمیدہ مرزا کا اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط

سعید غنی کے الزامات پر فہمیدہ مرزا کا اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی کے الزامات پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو خط لکھ دیا ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی کے الزامات بے بنیاد، غیر آئینی اور غلط ہیں، سعید غنی نے رولز آف بزنس کی خلاف ورزی بھی کی۔ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ مجھ پر مشترکہ مفادات کونسل میں ٹمپرڈ رپورٹ جمع کرانے کا الزام لگایا گیا اور پیپلز پارٹی کے رہنماء نے آئینی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعید غنی نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی، اسپیکر سندھ اسمبلی ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی روک تھام کریں۔ واضح رہے کہ جمعہ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزير سعيد غنی نے ذوالفقار مرزا کو وزارت داخلہ دينا پارٹی کی غلطی قرار دے ديا تھا۔
خبر کا کوڈ : 873738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش