0
Monday 13 Jul 2020 10:57

حق خودارادیت کے حصول کیلئے قربانیوں کا سفر آج تک جاری ہے، شاہ محمود

حق خودارادیت کے حصول کیلئے قربانیوں کا سفر آج تک جاری ہے، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یوم شہدائے کشمیر حوالے سے اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے ان 22 غیور نوجوانوں کے جذبے اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے 13 جولائی 1931ء کو ڈوگرہ سامراجی قوتوں کو للکارا اور جام شہادت نوش کرتے ہوئے کئی دہائیوں سے جاری “حق خود ارادیت” کی جدوجہد کو پھر سے تروتازہ کیا، حق خودارادیت کے اس عظیم مقصد کے حصول کیلئے قربانیوں کا سفر آج تک جاری ہے اور کوئی بھی جبر ان غیور کشمیریوں کے جذبہ جانثاری پر غالب نہیں آ سکتا، 13 جولائی 1931ء کے شہداء نے جس مقصد کے لیے اپنی جانوں کی عظیم قربانی دی تھی اْس مقصد کو پورا کرنے تک شہداء کا مشن نا مکمل رہے گا، 13 جولائی 1931ء کے شہداء کا خون ہمارے اوپر قرض ہے جس کو چکانا ہمارا فرض ہے۔
خبر کا کوڈ : 874084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش