?> شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، سراج الحق - اسلام ٹائمز
0
Monday 13 Jul 2020 12:20

شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، سراج الحق

شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر لاہور سے اپنا ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ سراج الحق نے کہا کہ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں اذانیں گونجتی اور اللّہ کی کبریائی کے نعرے بلند ہوتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 874097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش