0
Monday 13 Jul 2020 14:11

دیگر صوبوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت سندھ سے کم ہے، مرتضیٰ وہاب

دیگر صوبوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت سندھ سے کم ہے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت سندھ سے کم ہے، اس لئے وہاں کیسز بھی کم رپورٹ ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنی ٹویٹ میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پوری تندہی سے کام کر رہی ہے، سندھ حکومت کی کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت پاکستان کے دیگر صوبوں سے بہت زیادہ ہے، پاکستان کے دیگر صوبوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت سندھ سے کم ہے، سندھ میں فی 10 لاکھ شہریوں میں سے اوسطاً 12 ہزار 4 ٹیسٹ کیے گئے، جو سب سے بڑی تعداد ہے، جبکہ پنجاب میں فی 10 لاکھ آبادی میں 5427، خیبرپختونخوا میں 4952 اور بلوچستان میں 4348 ٹیسٹ ہوئے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت سندھ سے کم ہے، جس کی وجہ سے وہاں کیسز کم رپورٹ ہو رہے ہیں، ہمیں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اجتماعی کوششوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 874121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش