?> بلاول اور فضل الرحمن کے درمیان رابطہ، ملکی معاشی صورتحال پر اظہار تشویش - اسلام ٹائمز
0
Thursday 16 Jul 2020 00:40

بلاول اور فضل الرحمن کے درمیان رابطہ، ملکی معاشی صورتحال پر اظہار تشویش

بلاول اور فضل الرحمن کے درمیان رابطہ، ملکی معاشی صورتحال پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان بدھ کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورت حال زیربحث آئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے بجٹ کے بعد ملک کی معاشی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ مولانا فضل الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ انہوں نے حکومتی کرپشن پر سوال اٹھائے مگر عمران خان نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے جس کے مزید برسر اقتدار رہنے کا کوئی اخلاقی اور سیاسی جواز نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 874713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش