1
0
Thursday 30 Jul 2020 11:34

تحفظِ بنیادِ اسلام بل سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہوگا، مولانا عاصم مخدوم

تحفظِ بنیادِ اسلام بل سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہوگا، مولانا عاصم مخدوم
اسلام ٹائمز۔ کُل مسالک علماء بورڈ کے زیراہتمام جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے سمن آباد لاہور میں خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا جمہوری نظام اسلام سے متصادم نہیں، پارلیمنٹ سے منظور شدہ بلز کا پاس نہ ہونا جمہوری اداروں کی توہین ہے۔ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ تحفظِ بنیادِ اسلام بل پاس نہ ہوا تو پارلیمنٹ پر سوالیہ نشان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور بقاء جمہوری اداروں کی مضبوطی میں ہے، تحفظِ بنیادِ اسلام بل سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہوگا، اسے فوری طور پر منظور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علماء و سیاسی زعماء جمہوریت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ملک میں جمہوریت کو فروغ ملے گا تو رواداری اور بھائی چارے کی فضا قائم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام اسلامی نظام سے متصادم نہیں بلکہ جمہوریت عین اسلامی نظام ہے۔
خبر کا کوڈ : 877471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

نورسید
Pakistan
تحفظِ بنیادِ اسلام بل سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہوگا، مولانا عاصم مخدوم
وہ کیسے؟
اسکے پاس ہونے سے تو ظلم قانونی ہو جائے گا۔ یہاں تو عدالتوں کے اندر قتل ہوتے ہیں۔
خاتم نبیین سے ہم متفق ہیں، یہ ہم سب کا عقیدہ ہے۔
کربلا کے مجرموں کو آپ بخش سکتے ہیں ہم نہیں، اہلبیت کے دشمنوں کو آپ بخش سکتے ہیں ہم نہیں!
ہاں ایک شرط پر یہ فرقہ واریت ختم ہوسکتی ہے، وہ یہ کہ جس کے دامن پر اہلیت ع کی دشمنی کے داغ ہیں، ان سے بیزاری اختیار کی جائے اور ان کو لسٹ سے نکال دیا جائے۔
منتخب
ہماری پیشکش