0
Monday 3 Aug 2020 15:25

لاہور، عید کے 3 دنوں میں 500 سے زائد ٹریفک حادثات رپورٹ

لاہور، عید کے 3 دنوں میں 500 سے زائد ٹریفک حادثات رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کے ون ویلنگ، غیر مختاط ڈرائیونگ اور تیز رفتار ڈرائیورز کو روکنے کے دعوی عید کے دنوں میں ہوا ہو گئے۔ تین روز میں ریسکیو 1122 کے ریکارڈ کے مطابق پانچ سو سے زائد حادثات رونما ہوئے۔ ریسکیو 1122 کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تین روز میں روزانہ 192 حادثات رونما ہوئے جس میں 618 افراد زخمی ہوئے جن کو ریسکیو 1122 نے طبی امداد کے بعد ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ اسی طرح ریسکیو ریکارڈ کے مطابق صوبے بھر میں 8 ہزار 924 حادثات رپورٹ ہوئے لیکن شہر لاہور میں سب سے زیادہ 581 حادثات ریکارڈ کا حصہ بنے، جبکہ ایسے حادثات الگ سے تھے جن میں زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال پہنچایا گیا۔ ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ حادثات موٹر سائیکل سواروں کے ہوئے جس میں زیادہ تر نوجوان ون ویلنگ یا تیز رفتاری کے ساتھ ساتھ غیر مختاط ڈرائیونگ کرتے دیکھے گئے۔
خبر کا کوڈ : 878078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش