0
Monday 3 Aug 2020 15:34

پنجاب حکومت کا 5 اگست کو ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منانے کا اعلان

پنجاب حکومت کا 5 اگست کو ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کے ایک سال کا عرصہ مکمل ہونے پر پنجاب حکومت نے 5 اگست کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے لاہور میں کشمیر پر بھارت کے قبضے کیخلاف بھرپور احتجاج کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی ایوان وزیراعلی سے گورنر ہاوس تک نکالی جائے گی، احتجاجی ریلی کی قیادت وزیراعلی پنجاب اور گورنر پنجاب کریں گے۔ شرکاء کالی پٹیاں باندھ کر ریلی میں شریک ہونگے۔ مال روڈ پر ریلی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو شرکت کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ ریلی کورونا ایس و پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے نکالی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 878080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش