0
Monday 3 Aug 2020 20:54

مقبوضہ کشمیر، کورونا وائرس سے ایک دن میں 6 ہلاکتیں

مقبوضہ کشمیر، کورونا وائرس سے ایک دن میں 6 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ رات سے چھ افراد کورونا کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پہلے تین افراد کے موت واقع ہوئی جبکہ بعد میں حکام نے مزید تین افراد کے ازجان ہونے کی تصدیق کی۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق نواب بازار سرینگر کی ایک 62 سالہ خاتون سکمز میں دم توڑ بیٹھی۔ اس کے علاوہ ایس کے کالونی اننت ناگ کا ایک 65 سالہ شہری اور راولپورہ سرینگر کا ایک شہری بھی جاںبحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ اس سے قبل آج صبح نیوکالونی سوپور کا ایک 65 سالہ شہری سب ضلع اسپتال سوپور میں چل بسا جبکہ صفاکدل سرینگر کا ایک 85 سالہ شہری اور میران صاحب جموں کا ایک 60 شہری جی ایم سی جموں میں جاںبحق ہوگیا۔ ادھر حکام نے کورونا لاک ڈاؤن میں مزید 4 دن کا اضافہ کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 878123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش