0
Monday 3 Aug 2020 21:54

فخر نسیم صدیقی ایم ڈبلیو ایم ملتان کے نئے ضلعی آرگنائزر مقرر، بارہ رکنی کمیٹی کا اعلان

فخر نسیم صدیقی ایم ڈبلیو ایم ملتان کے نئے ضلعی آرگنائزر مقرر، بارہ رکنی کمیٹی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کا ہنگامی اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی کی زیرصدارت جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل غلام اصغر سومرو، سیکرٹری عزاداری مولانا عمران ظفر، سیکرٹری خیرالعمل شہباز حیدر گرمانی ایڈووکیٹ، تحصیل سیکرٹری جنرل جلالپور پیروالا اظہر عباس ایڈووکیٹ، یونٹس سیکرٹری جنرلز مسیب نقوی، اسماعیل جعفری، تصور عباس شاہ، طالب حسین، سابق ضلعی آرگنائزر سید دلاور عباس زیدی، سابق ضلعی سیکرٹری خیرالعمل سید وسیم عباس زیدی سمیت دیگر یونٹس ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فخر نسیم کو ضلعی آرگنائزر ملتان مقرر کیا گیا جبکہ اس موقع پر بارہ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان بھی کیا گیا۔
 
آرگنائزنگ کمیٹی سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا۔ نامزد ضلعی آرگنائزر فخر نسیم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی قیادت کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں اس ذمہ داری کے قابل سمجھا۔ انشاءاللہ اگلے دوماہ میں ضلع بھر میں یونٹ سازی مکمل کرنے کے بعد ضلعی شوری کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کو قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی شایان شان طریقے سے ملک بھر میں منعقد ہوگی۔ ملتان میں برسی کا پروگرام جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی سیال، صوبائی سیکرٹری میڈیاسیل ثقلین نقوی، صوبائی سیکریٹری روابط سید ندیم عباس کاظمی صوبائی سیکریٹری روابط سید ندیم عباس کاظمی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 878135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش