0
Wednesday 5 Aug 2020 00:03

پاراچنار، شہید قائد کی برسی کا اجتماع کل پیواڑ میں منعقد ہوگا

پاراچنار، شہید قائد کی برسی کا اجتماع کل پیواڑ میں منعقد ہوگا
اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے زیراہتمام شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کا اجتماع ہر سال کی طرح اس سال بھی پیواڑ میں انکے مزار پر منعقد ہوگا۔ جس سے مختلف عمائدین، مشران، علمائے کرام اور تنظیمی شخصیات خطاب کریں گی۔ اجتماع سے صدارتی خطاب تحریک حسینی کے سپریم لیڈر اور بزرگ عالم دین علامہ سید عابد حسین الحسینی کریں گے۔ اس موقع پر کرم کے موجودہ حالات اور شہید قائد کے افکار پر خطابات ہوں گے۔ برسی کے اجتماع کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ آج سے 32 سال قبل شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کو پشاور میں انکے مدرسے میں شہید کردیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 878388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش