0
Wednesday 5 Aug 2020 00:46

پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے نئے فول پروف ایس او پیز تیار

پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے نئے فول پروف ایس او پیز تیار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کے لئے نئے ایس او پیز تیار کر لیے گئے۔ وزارت تعلیم نے صوبہ بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کے نئے سخت اور فول پروف کورونا بچاؤ ایس او پیز تیار کر لیے ہیں۔ نئے ان ایس او پی کے تحت اسکول کھلنے پر کسی بھی اسکول میں اسمبلی نہیں ہوگی، طلبہ طالبات کو تفریح بھی نہیں دی جائیگی، ہر کلاس روم ٹیچرز اسٹاف روم اور واش رومز میں صبح سویرے جراثیم کش سپرے لازم ہوگا، ایک ڈیسک پر تین کی بجائے 2 طلبہ بیٹھ سکیں گے، طلبہ طالبات ٹیچرز ایک دوسرے کو پین، پنسل کاغذ ربر، کھانا بھی نہیں دے سکیں گے۔ طلبہ ٹیچرز کا ہاتھ ملانا معانقہ ممنوع ہوگا۔ کلاس میں صرف 3 مضامین ریاضی، انگریزی، سائنس پڑھائی جائے گی۔ دیگر مضامین کا صرف ہوم ورک دیا جائے گا، ایک کلاس میں 20 بچے بیٹھ سکیں گے، طلبہ طالبات زیادہ ہونے کی صورت میں مارننگ اور ایوننگ دو شفٹیں کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 878398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش