0
Wednesday 5 Aug 2020 15:03

کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور پلانٹ میں خرابی، شہر کو 130 میگا واٹ بجلی کی فراہمی معطل

کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور پلانٹ میں خرابی، شہر کو 130 میگا واٹ بجلی کی فراہمی معطل
اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور پلانٹ یونٹ میں تکنیکی خرابی سے سسٹم کو 130 میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں بجلی کی طلب 2700 میگاواٹ ہے اور کے الیکٹرک اپنے سسٹم سے صرف 900 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہی ہے جب  کہ نیشنل گرڈ اور آئی پی پیز سے 1020 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے، اس طرح کراچی میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 780 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم میں خرابی سے لیاری، کھارادر، نارتھ و نیو کراچی، بفرزون اور سرجانی میں صبح 9 بجے سے بجلی بند ہے جب کہ  فیڈرل بی ایریا، اسکیم 33، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں 3 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ  دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے اور رات کے اوقات میں 3 سے 5 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں مقامی فالٹس کے نام پر بجلی بندش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 878518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش