0
Wednesday 5 Aug 2020 15:10

کراچی، کل بارش سے قبل آندھی چلنے کا امکان، بجلی گرنے کے واقعات بھی ہوسکتے ہیں

کراچی، کل بارش سے قبل آندھی چلنے کا امکان، بجلی گرنے کے واقعات بھی ہوسکتے ہیں
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کل بارش سے قبل آندھی چلنے اور بجلی گرنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا ایک کم دباؤ خلیج بنگال اور دوسرا رن آف کچھ پر موجود ہے، کل تک یہ دونوں سسٹم گجرات کے قریب آپس میں مل سکتے ہیں اور جمعرات سے یہ سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ عبدالقیوم بھٹو نے بتایا کہ سسٹم کو سمندر سے نمی ملی تو یہ مزید مضبوط ہوسکتا ہے، جمعرات سے شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ کل شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری کو چھوسکتا ہے اور ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری ہوائیں معطل ہوسکتی ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش سے قبل آندھی کے چلنے کا بھی امکان ہے جس سے ہوائیں 36 سے 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں جب کہ  سندھ کے ساحلی اور زیریں علاقوں میں بجلی گرنے کے واقعات بھی ہوسکتے ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے اپیل کی کہ بارش کے دوران کھلے میدان میں جانے سے گریز کریں اور مویشیوں کو بھی کھلے میں نہ چھوڑیں۔
خبر کا کوڈ : 878520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش